۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تشییع و تدفین پیکر آیت الله مرعشی در جوار حرم امیرالمومنین (ع)

حوزہ / حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید رضی مرعشی کے جسد خاکی کی امام حسین(علیہ السلام)  کے حرم مطہر کے صحن میں تشییع کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید رضی مرعشی کے جسد خاکی کی امام حسین (علیہ السلام) کے حرم مطہر کے صحن میں تشییع کی گئی۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ اور حرم مطہر امام حسین (علیہ السلام) کے متولی حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبد المهدی کربلائی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔

آیت اللہ مرعشی کی میت کو شہر نجف اشرف میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مسجد آیت اللہ سید عبدالاعلی سبزواری کے سامنے سے ان کی تشییع کی جائے اور حرم مطہر حضرت امیر المومنین (علیہ السلام) کے صحن اور آیت اللہ خوئی کی قبر کے جوار میں انہیں سپرد خاک کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .